اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس نے مراسلہ جاری کرکے الرٹ کیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی (مولوی رمضان مینگل گروپ) کوئٹہ میں شیعہ آباد ی ہزارہ ٹاون کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ، مراسلہ کے مطابق کوئٹہ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انسداد دہشتگرد ڈیپارٹمنٹ ایاز حیدر نے آئی جی پی / ڈی آئی جی سمیت دیگر متعلقہ ذمہ داروں کو مراسلہ جاری کرکے الرٹ کیا ہے کہ لشکرجھنگوی نامی دہشتگرد تنظیم کوئٹہ میں شیعہ آبادی ہزارہ ٹاون کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے لئے پلانگ کرچکی ہے، اس حوالے فوری سیکورٹی اقدامات کیئے جائیں۔

.......
/169